ائیرپورٹ روانگی سے قبل مریم نواز اپنے بچوں سے ملتے ہوئے رو پڑیں

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز وطن واپسی کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ روانہ ہوئے تو عزیز و اقارب سے ملتے وقت سب کی آنکھیں اشکبار نظر آئیں جبکہ ان کی لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جنہیں دیکھ کر عوام کے جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز شریف اپنے بچوں سے ملتے وقت آبدیدہ ہو گئیں اس موقع پر مریم نواز نے اپنے بچوں سے کہا کہ وہ گھبرائیں نہیں، سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

ان لمحات کی تصویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی شیئر کی اور لکھا اپنے بچوں سے کہا کہ جبر کے سامنے بہادر بنیں۔ لیکن بچے تو اب بھی بچے ہی ہیں۔ الوداع کہنا مشکل ہوتا ہے، حتیٰ کہ بڑوں کیلئے بھی۔۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: