العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنس: نوازشریف کو پیر کو پیش کرنے کا حکم

احتساب عدالت نمبر2 کے جج محمد ارشدملک نے نوازشریف کےخلاف نیب ریفرنسز پر پہلی سماعت کی۔ جج محمد ارشد ملک نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرعباسی سے استفسار کیا کہ دونوں ریفرنسز میں کارروائی کہاں تک پہنچی؟  سردار مظفر نے بتایا کہ دونوں ریفرنسزمیں 3 ملزمان ہیں، نوازشریف کےخلاف کارروائی چل رہی ہےجبکہ ان کے صاحبزادوں حسن اورحسین نواز کواحتساب عدالت عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ العزیزیہ اسٹیل ملز میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے بعد صرف ایک گواہ کا بیان باقی ہے۔ جج محمد ارشد ملک نے نوازشریف کو پیر کو پیش کرنےکا حکم دے دیا۔ عدالت نے استغاثہ کو بھی واجد ضیاء کو پیر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ 7 اگست کو لاہور ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی منتقلی سے متعلق نوازشریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنسز کو احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر سے احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد کے پاس منتقل کردیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: