انتخابی اکھاڑے میں کس سیاستدان نے کتنا خرچہ کیا؟

 عام انتخابات میں کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار انتخابی مہم کے دوران اخراجات کی تفصیلات جمع کروانے کے پابند ہیں، اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے امیدواروں کی کامیابی کا سرکاری نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔  الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں کامیاب امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرارہے ہیں،پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے پنجہ آزمائی کی اور پانچوں میں کامیابی حاصل کی۔ عمران خان نے این اے 131 میں انتخابی مہم پر 9 لاکھ 97 ہزار 925 روپے،جبکہ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں انتخابی مہم پر 38 لاکھ 11 ہزار سات سو پچاس روپے خرچ کیے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے کامیاب ہوئے ہیں، اس حلقے میں انہوں نے  19 لاکھ 34 ہزار 447 روپے خرچ کیے، ریٹرننگ افسر کے سامنے جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے گاڑیوں میں ایندھن کی مد میں 6 لاکھ جب کہ اشتہاری مہم پر11  لاکھ روپے خرچ کیے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 میں 33 لاکھ 36 ہزار 106 روپے خرچ کئے۔فریال تالپور نے حلقہ پی ایس 10 کی الیکشن مہم میں 18 لاکھ 26 ہزار روپے خرچہ دکھایا ہے۔رانا ثناء اللہ نےایم این اے کی نشست کے لیے 32 لاکھ 25 ہزار روپے خرچ کیے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی جانب سے این اے 124 کے ریٹرننگ افسر کے روبرو انتخابی اخراجات کی جو تفصیلات کے مطابق انہوں نے 18 لاکھ 50 ہزار 625 روپے خرچ کیے۔تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کی انتخابی مہم میں 39 لاکھ 84 ہزار500 روپے کا خرچہ ظاہر کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: