ایران سے تیل خریداری بند کی جائے، امریکا کا بھارت کو انتباہ

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات میں واضح الفاظ میں کہا رواں سال چار نومبر تک ایران سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کردی جائے۔دیگر ملکوں کی طرح بھارت کو بھی انتباہ کرتے آئے ہیں۔اگر نئی دہلی نے اس پر عمل نہ کیا تو بھارت اور خلاف ورزی کرنے والے دیگر ممالک پر امریکا اقتصادی پابندیاں عائد کرے گا۔ پومپیو کا کہنا تھا کچھ ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دی جائے گی لیکن اس کا اعلان پابندی پر عمل کے بعد ہوگا۔ امریکا نے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان دوہزار پندرہ کے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں لگادی تھیں لیکن بعد میں کہاکہ اب تمام ملک ایران سے تیل کی خریداری بھی بند کر دیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: