ایودھیہ میں بابری مسجدکی جگہ پر رام مندر ضرور تعمیر کرینگے، بھارتی وزیر

بھارت میں اتر پر دیش کے کوآپریٹو کے وزیرمکت بہاری ورمانے کہا ہے کہ ایودھیہ میں رام مندر ضرور تعمیر کیا جائے گا کیونکہ سپریم کورٹ ہماری ہے۔ لکھنو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے وزیر کاکہناتھاکہ عدلیہ عاملہ اور انتظامیہ رام مندر کے مسئلے پربھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ہیں۔ بی جے پی کے وزیر کے بیان سے بھارتی مسلمانوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہےاورانہوں نےوزیرکےبیان پراپنااحتجاج بھی ریکارڈکروایاہے۔واضح رہےکہ ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے بابری مسجد کے انہدام کامعاملہ بھارتی سپریم کورٹ میں ہے جس نے ایو دھیہ میں بابری مسجد یا رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ کرنا ہے۔ 6 دسمبر 1992ءکو ہزاروں ہندوؤں  نے بی جے پی اور وشواہندو پریشد کے اعلیٰ رہنماؤں اور نیم فوجی دستوں    کی موجودگی میں تاریخی بابری مسجد کوشہیدکردیاتھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: