ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پرتوڑ پھوڑ،لندپولیس کو تحریری درخواست

لندن پولیس کے مطابق درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حسین نواز کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی گئی جبکہ درخواست کے ساتھ واقعہ کی فوٹیج ،توڑ پھوڑ اور نقصان کی تفصیلات بھی جمع کرائی گئی ہیں۔ان فوٹیج میں کئی اشخاص کو پرتشدد حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے شریف خاندان اور بیگم کلثوم نواز کو سکیورٹی خطرات لاحق ہیں،اس سے قبل کچھ لوگوں نے بغیر کسی کلیئرنس کے ہسپتال میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے ۔اس کے علاوہ پولیس کو کئی احتجاجی مظاہرین کی فوٹیج بھی دی گئی ہیں جن کی وجہ سے بچوں اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے رہائشیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: