بھارتی حکومت کافوج سےڈیڑھ لاکھ فوجیوں کونکالنےکافیصلہ

 بھارتی اخبارکی رپورٹ کےمطابق مودی سرکارنےاپنی فوج کی تعدادمیں کمی لانےکافیصلہ کیاہے۔فوجیوں کی تعدادمیں کمی کا مقصد فوج کی قابلیت میں مزید بہتری اور اسے مستقبل کی جنگوں کے لیے تیار کرنا ہے۔فیصلےکےتحت اہلکاروں کو 4 سے 5 سال تک کی مدت کےدوران بتدریج ملازمت سے فارغ کیا جائے گا۔رپورٹ کےمطابق بھارتی فوج میں محکمانہ جائزہ جاری ہے جس میں فوج کے وسیع مسائل اور اس میں کٹوتی کے حوالے سے غورکیاجارہاہے۔اس حوالےسے گیارہ رکنی ٹیم جلداپنی رپورٹ بھارتی آرمی چیف کو پیش کرے گی، جبکہ حتمی رپورٹ نومبر میں پیش کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: