بھارتی گلوکارہ نیہا ککر بھی سجاد علی کی مداح نکلیں

اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستانی گلوکار بین الاقومی سطح پر بے حد مقبول ہیں اور ان کے پرستار سرحد پار بھی موجود ہیں۔ایسے میں ’ملے ہو تم ہم کو‘ گیت سے مقبول ہونے والی بھارتی گلوکارہ نیہا ککر پاکستانی گلوکار سجاد علی کی بڑی مداح نکلیں

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں منعقد ہونے والے  میوزیکل لائیو کنسرٹ کے دوران نیہا ککر نے سجاد علی کا مقبول گانا ’ہر ظلم تیرا یاد ہے‘ گنگنایا اور انہیں خوب داد دی۔بھارتی گلوکارہ کا پرفارمنس کے درمیان کہنا تھا، ’سجاد علی بہت زبردست گاتے ہیں اور وہ بہت بہترین ہیں

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب کسی بھارتی فنکار کی جانب سے سجاد علی کی آواز کو سراہا گیا ہے، اس سے قبل بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمیٰ بھی ’رونے نہ دیا‘ گانا ری ٹوئیٹ کرچکی ہیں۔جب کہ گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے بھی سجاد علی کے گانے ’لگا دیا دل‘ کو بہترین قرار دیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: