بھارت اور امریکا کے درمیان مواصلات، سیکیورٹی معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی میں امریکی اور بھارتی وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانا ہے۔علاقائی و عالمی مسائل کے حل کے لیے ہر پلیٹ فارم استعمال کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان محفوظ کمیونیکیشن قائم کرنے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔امریکا نے دفاعی سازو سامان کی تجارت اور پیداواری رابطوں میں توسیع کا فیصلہ بھی کیا۔نئی جنگی مشقوں کے ساتھ فوجیوں کے تبادلوں کا فیصلہ بھی کیا گیا۔مغربی بحر ہند میں دونوں ملکوں کے درمیان بحری جنگی تعاون بڑھانے کا فیصلہ ہوا۔ اقوام متحدہ اور ایف اے ٹی ایف جیسے بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انسداد دہشت گردی تعاون میں توسیع اور معلومات کے تبادلے میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت اور امریکا کے درمیان سول ایٹمی توانائی پارٹنرشپ کے مکمل اطلاق پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متحد، خودمختار، جمہوری، مستحکم اور خوشحال و پُرامن افغانستان کے لیے پُرعزم ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: