بی این پی قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی حمایت کرے گی

معاہدے کے مطابق لاپتہ افراد کامسئلہ حل کیاجائے گا جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بلوچستان کے آبادیاتی تشخص کاتحفظ کیاجائے گا جبکہ نقل مکانی کے خطرے سے بچنے کے لئے بلوچستان میں ڈیمز تعمیر کئےجائیں گے۔ معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بی این پی کے رہنما اختر مینگل نے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں نے آج تاریخی دستاویز پر دستخط کیے ہیں، بی این پی کے چھ نکات پر پی ٹی آئی قیادت نے اتفاق کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن اور استحکام ہو تو بلوچستان خوشحال ہوسکتا ہے، اللہ نے بلوچستان کووسائل سے مالامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور بلوچستان مل کرکام کریں گے تو بہتری آسکتی ہے، بہتر آغاز کے لیے مدد،رہ نمائی اورتعاون چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: