بی اے پی نے جام کمال کو پارلیمانی لیڈراور بزنجو کو اسپیکر نامزد کر دیا

اس بات کا اعلان بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے نیوز کانفرنس میں کیا، منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کے عوام کے لئے فیصلے کئے ہیں، یہ فیصلے جمہوری انداز سے ہوئے ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری پارٹی کا وژن کلیئر ہے اور ہمارے فیصلے صوبے میں ہی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جان محمد جمالی بھی اسپیکر کے امیدوار تھے مگر انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا۔ منظور کاکڑ نے کہا کہ ہماری پارٹی کی تعداد 19ہوگئی ہے اور اتحادیوں کے ساتھ ہم 29 تک پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر سربراہ بی اے پی جام کمال خان نے کہا کہ ہم صوبے میں اکثریت حاصل کرچکے ہیں، ہم اکثریت کے باوجود دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: