تھرپارکرمیں غذائی قلت ”موت ”میں بدلنےلگی،مزید2بچےجاں بحق

تھرپارکر میں پھرموت کاکھیل شروع،غذائی قلت سےمزیددوننھے پھول مرجھاگئے،محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی کے باعث دو بچے جاں بحق ہو ئے ہیں،ہسپتال انتظامیہ نےبتایاکہ دونوں بچے نوزائیدہ تھے۔محکمہ صحت کے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران سول ہسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی کے باعث 70بچے جاں بحق ہوچکےہیں جو کسی بھی ایک ماہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہے ۔رواں سال میں اب تک سول ہسپتال مٹھی میں 375بچےغذائی قلت کےباعث جاں بحق ہوئے ہیں۔تھرپارکرکاعلاقہ کئی برسوں سےغذائی قلت کاشکارچلاآرہاہےلیکن آج تک حکومتوں نےزبانی جمع خرچ کےسواعملی طورپراس مسئلے سےنمٹنےکیلئےکچھ نہیں کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: