جاپان، شمالی کوریا بارے بے یقینی کا شکار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان نے ایک نجی کمپنی کی مدد سے ایک نیا مصنوعی سیارہ خلا میں پہنچا دیا ہے، جو شمالی کوریا کی عسکری تنصیبات کی نگرانی کرے گا۔ جاپانی خلائی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ایچ ڈو اے راکٹ کے ذریعے یہ سیٹلائیٹ خلا میں بھیجا گیا ہے، اس سیٹلائیٹ کو گزشتہ پیر کے روز چھوڑا جانا تھا، تاہم اس کی لانچ خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کی گئی تھی۔ جاپانی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کے اس سیٹلائیٹ کو قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی کی صورت میں متاثرہ علاقوں کی تصاویر کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: