سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار، انتہا پسندی میں سب سے آگے

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں انتہا پسندی کوئی نئی بات نہیں،،، مودی سرکار کے راج میں آئے روز ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کوئی نہ کوئی ہنگامہ برپا رہتا ہے،،، بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے عالمی شہرت یافتہ عمارت تاج محل کو بھی نہ چھوڑا،،، انتہا پسند ہندو وادی تنظیم کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد تاج محل میں گھس آئی اور ہنگامہ آرائی شروع کردی جس کی وجہ سے موقع پر موجود غیر ملکی سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،،، ہنگامہ آرائی کے دوران تاج محل کے مغربی دروازے کو شدید نقصان پہنچا،،، ہنگامہ تاج محل کے عقب میں موجود مندر کے دروازے کی وجہ سے ہوا جسے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر کے مندر کے لیے متبادل راستہ فراہم کر دیا گیا تھا لیکن انتہا پسند کارکن بند کیے گئے راستے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی کرتے رہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: