سندھ میں عیدالاضحیٰ پر بغیراجازت کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ سندھ نے بغیر اجازت عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیاسی ومذہبی جماعتوں اور فلاحی اداروں کو کھالیں جمع کرنے کیلئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے اجازت لینا ہوگی۔ کوئی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کھالیں جمع کرنے کیلئے بغیر اجازت کیمپ نہیں لگا سکے گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عیدالضحیٰ کے دوران بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: