سونی دھرتی اللہ رکھےقدم قدم آبادتجھے۔۔۔۔

پاکستان کے71ویں یوم آزادی میں صرف 5روزباقی رہ گئے،خصوصی دن کوبھرپورطریقےسےمنانےکیلئےملک بھرمیں تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں،چھوٹےبڑےسبھی آزادی کےرنگ میں رنگےنظرآرہےہیں۔ شہرکے گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کوخوبصورتی سے سجایا جارہا ہے، جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بچوں، نوجوانوں اور خواتین میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے،لوگوں کی بڑی تعداد جھنڈے، جھنڈیاں، بیجز، قومی پرچم کےرنگوں والےکپڑے اور جشن آزادی کی مناسبت سےدیگر چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں اور بازاروں میں خوب رش لگاہواہے۔شہریوں کاکہناہےکہ پاکستان ہماری آن ہماری شان ہےاوراس کی ترقی اورسلامتی کیلئےوہ کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: