سی پیک کے مستقبل اور تعاون کا تعین مشاورت سے کیا جائے گا، چینی وزارت خارجہ

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کی رفتار بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے اور اس منصوبے پر مشاورت پاکستان کی معاشی اور سماجی ترجیحات کے مطابق ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے جب کہ وزیر خارجہ وانگ ژی کے دورہ پاکستان کا مقصد روایتی دوستی کی تجدید تھا۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین قومی مفادات کے مطابق دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی مدد کرتا رہےگا، دونوں ممالک نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا ہے،واضح رہے کہ برطانیہ کے معروف اقتصادی جریدے ‘فنانشل ٹائمز’ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِ ثانی پر غور کر رہی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: