شمالی کوریا کو دھمکانا نہیں چاہتا لیکن پابندیاں برقرار رہیں گی،ٹرمپ

کم جونگ اُن سے تاریخی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں شمالی کوریا کو دھمکانا نہیں چاہتا لیکن پابندیاں برقرار رہیں گی۔ ہم جنگ کی تباہیوں کو امن میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے سے پہلے شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی بہتر صورتحال چاہتے ہیں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ پابندیاں ہٹانا چاہتے ہیں لیکن یہ اسی صورت ممکن ہو گا جب وہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے مطمئن ہوں گے۔ امریکی صدر نے کم جونگ ان کی تعریف بھی کی کہ وہ انتہائی قابل شخص ہیں اور انہوں نے کم عمری میں ملک کو مشکل وقت میں سنبھالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب وقت پر خود شمالی کوریا جاؤں گا اور کم جونگ ان کو بھی وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دوں گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے اعتراض پر جنوبی کوریا کے ساتھ  اپنی جنگی مشقوں کا سلسلہ روک دیں گے البتہ فوری طور پر علاقے میں اپنی عسکری موجودگی کوکم نہیں کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: