عدالتی احکامات: حکومت کا اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس کیسے لایا جائے، حکومتی اداروں نے سر جوڑ لیے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیر رضوی اور ڈائریکٹر انٹرپول ایف آئی اے طارق ملک کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بریفنگ دی۔ملاقات میں اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ قانونی رکاوٹوں کو قانون کے مطابق دور کرنے کا فیصلہ ہوا، عدالتی احکامات پر من وعن عمل کرنے کا اظہار کیا گیا۔وزارت خارجہ کے احکامات کی روشنی میں اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاسپورٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ پاکستان نے اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر رکھا ہے، پاسپورٹ منسوخی کی وجہ سے اسحاق ڈار برطانیہ سے کسی ملک کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: