فافن کی عام انتخابات 2018سےمتعلق نئی رپورٹ

 نئی فافن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 49 حلقوں میں مسترد ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ ہیں، صوبائی اسمبلیوں کے 120 حلقوں میں بھی صورتحال ایسی ہی ہے جہاں مسترد شدہ ووٹ جیت کے مارجن سے زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی کے 49 حلقوں میں سے 21 میں پی ٹی آئی جبکہ 11 حلقوں میں نون لیگ کے امیدوار جیتے، اسی طرح 6 حلقوں میں پی پی، 3 حلقوں میں بلوچستان عوامی پارٹی اور 2 حلقوں میں جی ڈی اے کامیاب ہوئی۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ صوبائی اسمبلیوں کے 120 حلقوں میں سے 41 پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی۔ 29 حلقوں پر نون لیگ، 13حلقوں پر پی پی، 11 پر متحدہ مجلس عمل اور 6 پر جی ڈی اے فتح یاب ہوئی۔ 6 حلقوں میں بلوچستان عوامی پارٹی، 9 میں آزاد جبکہ 2 حلقوں میں ایم کیو ایم کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ رپورٹ میں بتایاگیاکہ مجموعی طورپر 62 حلقوں میں پی ٹی آئی امیدواروں کو فائدہ ہوا۔فافن کے مطابق مسترد ووٹوں کے معاملہ میں پنجاب پہلے، سندھ دوسرے، خیبرپختونخوا تیسرے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر رہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: