لاہور: سابق انسپکٹرعابدباکسرکی ضمانت میں 4 ستمبرتک توسیع

لاہورکی سیشن عدالت میں سابق انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عابد باکسر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نےدلائل سننےکےبعد عابدباکسرکو دس مقدمات میں دی گئی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی،عدالت نےسابق انسپکٹرکو شامل تفتیش ہونےکاحکم بھی دیدیا۔عدالت کےروبروعابدباکسرکےوکیل کاکہناتھاکہ تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، استدعا ہےکہ تمام مقدمات میں ضمانت واضح کی جائے۔ عابد باکسر پرجعلی پولیس مقابلوں ،فراڈ ، اغواء، اور قبضہ سمیت  سنگین مقدمات درج ہیں۔عدالت کےباہرگفتگوکرتےہوئےسابق  انسپکٹرکاکہناتھاکہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے جھوٹی ایف آئی آر درج کروائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: