محکمہ داخلہ پنجاب نے جاتی امرا کو سب جیل قرار دے دیا

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تین کمروں پر مشتمل جاتی امرا کے ایک حصے کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، نوازشریف، مریم نواز اور محمد صفدر صرف خاندان کے افراد سے مل سکیں گے۔ عام شہریوں کو ان سے ملنےکی اجازت نہیں دی گئی۔ جاتی امرا کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی بارہ گھنٹے کی ابتدائی پیرول پر رہائی کی مدت میں بیگم کلثوم نواز کی تدفین تک کے لئے اضافے کا امکان ہے۔ جیل قواعد میں صورتحال کے مطابق پیرول کی مدت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ تینوں کو جمعہ کی رات تک جاتی امرا میں رکھا جائے گا۔ نوازشریف پیرول کے عرصے میں رائیونڈ جاتی امرا سے باہر نہیں جاسکتے اور نہ ہی سیاسی بیان دے سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: