مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری،مزید5 کشمیری شہید

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کےمظالم کاسلسلہ جاری ہے،تازہ کارروائی میں قابض فورسزنےضلع شوپیاں میں مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو محاصرے کے دوران شہید کیا گیا، ریاست دہشت گردی کیخلاف لوگوں میں پائےجانےوالےشدیداشتعال کےپیش نظر فورسز نے کئی علاقوں کومحاصرےمیں لےلیاجبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بندکردی گئی ہے۔5نوجوانوں کوشہیدکئےجانےکےبعد مقبوضہ وادی میں تین روزکےدوران شہادتوں کی تعداد9ہوگئی ہے۔گزشتہ روز ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔رپورٹ کےمطابق بھارتی غاصب فوج نے جولائی میں خاتون سمیت 21 کشمیریوں کو شہید کیا۔  بھارتی فوج کےمظالم کے خلاف ہونے والے پرامن مظاہروں میں فورسزکی جانب سےمظاہرین کومنتشرکرنےکیلئے پیلٹ گنز سےفائرنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے،جس سےکئی افرادبینائی سےمحروم ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ گزشتہ ماہ  گھروں پر چھاپوں، محاصروں کے دوران حریت رہنماؤں سمیت 169 بے گناہ شہریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ  46 مکان بھی تباہ کردیئے گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: