ملک بھرمیں آج یوم شہداپولیس منایاجارہاہے

   یوم شہداپرلاہور،پشاور،کوئٹہ اورکراچی سمت ملک بھرکے پولیس لائنزہیڈکوارٹزمیں قرآن خوانی اورخصوصی تقریبات کااہتمام کیاگیا،قرآن خوانی کےبعدشہداکی بلندی درجات کیلئےدعاکی گئی،یوم شہداکی تقریبات میں مقررین نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسروں اور جوانوں کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔تمام صوبوں کےآئی جیزاوراعلیٰ افسران نےشہداکی یادگارپرپھول چڑھائےاورفاتحہ پڑھی۔پنجاب کےنگران وزیراعلیٰ حسن عسکری نے اپنےخصوصی پیغام میں کہاکہ پولیس  نے اپنے خون سے بہادری اورجرات کی تاریخ رقم کی ہے،جوانوں کی قربانیاں رہتی دنیاتک یادرکھی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب سیدکلیم امام کایوم شہداء پرکہناتھاکہ شہیداہلکاراورافسرپنجاب پولیس کافخر ہیں۔آئی جی سندھ پولیس  امجدجاویدسلیمی نے کہاکہ شہید اہلکاروں کی قربانیوں کوتاریخ میں سنہرے حروف میں درج کیاجائے گا۔ایک رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوا میں2006 ء سے اب تک خودکش حملوں، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 1300 پولیس افسران نےجام شہادت نوش کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: