مولانا فضل الرحمن کو دل کی تکلیف، سٹی انجیو گرافی کی گئی

مولانا فضل الرحمٰن کو سینےمیں شدید تکلیف کے باعث راولپنڈی کارڈیا لوجی ہسپتال لایاگیا جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم نےہنگامی طور پر ان کی مکمل سٹی انجیو گرافی کی۔ ڈاکٹرز نے جےیوآئی سربراہ کو دوائیں دیں اور دوبارہ ایک ہفتےبعد چیک اپ کرانےکی ہدایت کی ہے۔ہسپتال کےسربراہ میجرجنرل اظہرکیانی نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمن کو پہلےہی دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے جو مکمل طور پر ٹھیک کام کررہاہے تاہم اس کے ساتھ والی شریان میں پرابلم تھا، اب ان کی صحت بہتر ہے۔ ہسپتال ذرائع کےمطابق ڈاکٹرز نےفضل الرحمان کو تمام سیاسی و سماجی مصروفیات ترک کر کے ایک ہفتہ مکمل آرام کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: