نواز شریف اور مریم کی منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر دینے کی منظوری

وفاقی حکومت نے سابق وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم کو اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔لاہور ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار نگران صوبائی حکومت ہو گی اور وہیں سے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مجرموں کو اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔امیگریشن حکام نواز شریف اور مریم کو گرفتار کر کے نیب کے حوالے کریں گے جبکہ صورتحال دیکھ کر انھیں احتساب عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ ہو گا، تاہم اگر سیکیورٹی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو جیل میں ہی جوڈیشل ریمانڈ حاصل کیا جائے گا،دوسری جانب نیب نے لاہور ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے لیے سول ایوی ایشن سے اجازت مانگ لی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: