نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی گلگت میں گرلزسکولوں پر حملوں کی مذمت

اپنے ایک بیان میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے گلگت بلتستان میں لڑکیوں کے سکولوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہاپسندوں نے دکھا دیا ہے کہ ان کو کتاب سے وابستہ لڑکیوں سے کتنا خوف ہے؟ ملالہ یوسفزئی نے مطالبہ کیا کہ وہ سکول جن کو تباہ کیا گیا ہے ان کی فوری تعمیر ہونی چاہئے اور بچوں کو کلاس رومز میں بھیج کر دنیا کو بتایا جائے کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے۔ یاد رہے کہ شدت پسندوں نے گلگت بلتستان کےعلاقے، چلاس اور دیامر میں مختلف گرلزسکولوں میں توڑ پھوڑ کےبعد آگ لگا دی تھی جبکہ بارودی مواد کے دھماکے بھی کئے گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: