نیپال کا بھارت کی میزبانی میں مشترکہ فوجی مشقیں کرنےسےانکار

چین سے متبادل تجارتی روٹ ملنے کے بعد نیپال نے بھارت کو آنکھیں دکھاناشروع کردیں،،جس کاپہلاثبوت نیپال کی جانب سےبھارت کی میزبانی میں ہونےوالی مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت سےانکارہے۔ 16ستمبر تک جاری رہنےوالی مشترکہ مشقوں میں بھارت ،بنگلہ دیش،بھوٹان،سری لنکا، میانمر اور تھائی لینڈ کی افواج شریک ہیں۔نیپال نے ان مشقوں میں شرکت سے صاف انکار کر دیا جو علاقائی صورتحال کے پس منظر میں بھارت کیلئے ایک اور بڑا دھچکاہے۔مشقوں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان نیپالی وزیراعظم کے مشیر  کن دان آرائل نے بھارتی اخبارسے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ان کاکہناتھاکہ یہ نیپال کی حکومت کا سرکاری فیصلہ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: