ویزہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے لیے انتباہ جاری

ویزہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ اس صورتحال سے بچنے کی کوشش کی جائے بصورت دیگر کاروائی کرتے ہوئے ایسے زائرین سے 50 ہزار ریال کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ اپنے ملک بے دخلی سے قبل جرمانہ کی ادائیگی کے علاوہ چھ ماہ کی قید ہو گی۔ 50 ہزار ریال کی عدم ادائیگی پر مزید سزا کاٹنی ہو گی۔ کسی بھی عمرہ زائرین کے غائب ہونے پر متعلقہ ٹور آپریٹرز ذمہ دار ہونگے اور ان کا ٹور آپریٹرز لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے اور شیڈول کے مطابق عمرہ زائرین کے واپس نہ جانے پر ٹور آپریٹرز کے خلاف بھی مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: