ٹرمپ اور کم جونگ ان کےمشترکہ اعلامیہ پر دستخط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی تاریخی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا اپنے ملکوں کے عوام کی خوشحالی اور امن کی خواہش کو سامنے رکھتے نئے تعلقات شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جزیرہ نما کوریا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے امریکہ اور شمالی کوریا مشترکہ جدوجہد کریں گے۔اعلامیہ کے مطابق اپریل 2018 کے پنمنجوم اعلامیے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے شمالی کوریا جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے کام کرے گا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گی ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا پرعزم ہیں کہ جنگی قیدیوں اور لڑائی میں لاپتہ ہونے والوں کو تلاش کیا جائے گا اور جن کی شناخت ہو چکی ہے انھیں فورًا ملک واپس بھیجا جائے گا۔ دوسری جانب سفارتکاروں کو شبہ ہے کہ شمالی کوریا آخر میں ماضی کی طرح معاہدے کی شرائط یا تو پوری نہیں کرے گا یا پھر اُسے ختم کر دے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: