پاک بحریہ کے جہاز کا جرمنی کی بندرگاہ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نےجرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا کیا دورہ،،، ہیمبرگ آمد پر پاکستان مشن کے نمائندگان اور ہیمبرگ ریجنل کمانڈ کے حکام نے جہاز کا کیا استقبال،،،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے جرمن نیوی کے سربراہ، چیف آف اسٹاف، ہیمبرگ کے کونسلر اور ریجنل کمانڈہیمبرگ کے کمانڈنگ آفیسر سے ملاقاتیں کیں،،، ملاقاتوں کے دوران مختلف پیشہ ورانہ اموراور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،،، مشن کمانڈر نے نیول میموریل لابی پر پھولوں کی چادر چڑھائی،،، جرمن نیوی کے آفیسرز، جرمنی میں مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی مہمانوں نے پی این ایس اصلت کا دورہ بھی کیا،،، پی این ایس اصلت کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: