پریانکا چوپڑا چوتھی بار دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار

پریانکا چوپڑا نہ صرف بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں بلکہ انہوں نے ہالی ووڈ میں بھی امریکن ٹی وی سیریز کوائنٹکو کے ذریعے اپنی کامیابی کا لوہا منوالیا ہے۔بین الاقوامی جریدے میگزم کی ہاٹ 100 فہرست میں پریانکا چوتھی بار بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، جس میں انہیں دنیا کی سب سے پرکشش خاتون قرار دیا ہے۔اس سے قبل 2011، 2013 اور 2016 کی فہرست میں بھی پریانکا کا نام شامل تھا۔دوسری جانب افواہیں گرم ہیں کہ اداکارہ جلد ہی امریکی گلوکار نک جونسن سے منگنی کرنے والی ہیں، جن کے ساتھ وہ اِن دنوں بھارت کے تفریحی مقام گوا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں۔پریانکا اور نک جونسن قریبی دوست ہیں، جنہیں متعدد تقاریب میں ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔ 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: