پشاور دھماکے میں شہید ہارون احمد بلور کی میت گھر پہنچا دی گئی

ہارون احمد بلور پشاور کے علاقے یکاتوت میں اے این پی کے زیراہتمام کارنر میٹنگ میں شرکت کے لئے پہنچے ہی تھے کہ اسٹیج کی طرف بڑھنے اور لوگوں سے ملاقات کے دوران خودکش حملہ آور نے دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں ہارون بلور سمیت 14 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ دھماکے میں شہید ہارون بلور کی میت پوسٹمارٹم کے بعد ان کے گھر منتقل کردی گئی۔ اےاین پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہارون احمد بلور کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے آبائی علاقے وزیرباغ میں ادا کی جائے گی اور انہیں قبرستان وزیرباغ میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: