پشاور: یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکہ

پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکہ، دھماکے میں خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور سمیت 14 افراد شہید ہوگئے جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں نے ہارون بلور کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے میں ناظم ولی محمد کے صاحبزادے بھی زخمی ہوئے جبکہ ہاورن بلور کے صاحبزادے دانیال بلور دھماکے میں محفوظ رہے۔ دھماکے کے بعد پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکے میں شہید ہونے والے ہارون بلور مرحوم بشیر احمد بلور کے بیٹے ہیں۔ واضح رہے کہ بشیر بلور بھی 2012 میں ایک انتخابی مہم میں کے دوران دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: