پھلرواں گاؤں میں 5 افراد کا قتل، ملزمان کےبیرون ملک فرارکاخدشہ

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن خرم علی نے مقدمے میں نامزد ملزمان کے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا مراسلہ جاری کیا۔ ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کے خدشے کے پیش نظر ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو سفارش بھجوا ئی گئی تھی۔ مقدمے میں ملزمان افتخار، جبار، ہیرا، ذوالفقار، جہانگیر، وقار، قدیر، لیاقت علی اور رحمت علی نامزد ہیں، جو واقعے کے بعد سے فرار ہیں۔ 7 اگست کو لاہور کے پھلرواں گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل ہوگئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 سگے بھائی قربان علی، عبدالرشید، بشیر احمد بھی شامل تھے۔ پولیس نے 5 افراد کے قتل کا مقدمہ غلام علی کی مدعیت میں درج کیا، جس میں قتل اور دہشت گردی سمیت 109،148 اور 149 کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: