چیف جسٹس نے چھٹی کے لیے فیس مقرر کر دی

سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی شوگر ملز منتقلی کیس کی سماعت ہوئی تو حسیب شوگر ملز کے وکیل کی جانب سے کیس کی تیاری کے لیے وقت دینے کی استدعاکی گئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے جس نے التوا لینا ہے ڈیمز کے فنڈ میں ایک لاکھ روپے چندہ جمع کرادے، چیف جسٹس نے کہاکہ خود چھٹی نہیں کرتا وکلا کو چھٹیاں کیسے دے دوں۔چیف جسٹس نے وکلاءکومتنبہ کیا کہ مزید کوئی التواءنہیں دیا جائے گا، 15 اگست تک حکومت بن جائے گی۔ تمام درخواستگزارعدالت کو 20 اگست تک تحریری طور پرآگاہ کریں کہ فیکٹریاں منتقل کریں گے یا نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: