چین میں پھنسے مسافروں کو لانے کے لیے پرواز ایک بار پھر منسوخ

ترجمان شاہین ایئرلائن کا کہناتھا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارہ بھجوانے کے لیے انتظامات نہیں کیے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی مسافروں کو چارٹر فلائٹ سے واپس لانے کے اخراجات شاہین ایئر لائن خود دے گی۔ ترجمان نے کہا کہ سول ایوی ایشن نے عین وقت پر جہاز کی اہلیت پرسوال اٹھایا جو ان کے منفی ارادوں کو ظاہرکرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس بارے میں معزز عدالت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق شاہین ایئر کے طیارے کو ٹھیک نہ ہونے پر پرواز کی اجازت نہیں دی، درست طیارہ بھیجنے کی صورت میں پرواز کی اجازت برقرار ہے۔ یاد رہے کہ شاہین ایئرلائنز نے 29 جولائی کو گوانگ زو سے وطن واپسی کی فلائٹ اچانک منسوخ کردی جس کے بعد ویزے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے پولیس نے بعض افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: