کراچی: شیرشاہ کالونی میں دکان میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کالونی کے جناح روڈ پر واقع دکان میں زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی، دھماکے سےدکان کے اطراف کھڑی گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔سول اسپتال ترجمان کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔دھماکے میں قربانی کے لیے لائے گئے کچھ مویشی بھی زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں ابتدائی طور پر کسی تخریب کاری کا عنصر نظر نہیں آتا اور دھماکا ابتدائی طورپر سلنڈر کا لگتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: