کراچی میں کل سے شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 41 ڈگری تک ہونے کا امکان

کراچی : رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور محکمہ موسمیات نے ماہ صیام کے پہلے ہفتے کے شدید گرم ہونے کی بھی پیشگوئی کردی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق کراچی میں کل سے سمندری ہوائیں بند ہونے کا امکان ہے، شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں موسم مزید گرم کردیں گی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے اور آئندہ ہفتے جمعرات تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، اس طرح رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہوگا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کےمطابق 15 جون تک موسم گرم رہے گا، 15جس کے بعد موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: