کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں یوم شہدا کشمیر آج منایا جارہا ہے

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری ہر سال تیرہ جولائی کو یوم شہدا کشمیر مناتے ہیں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کو ڈوگرہ مہاراجہ کی افواج نے سرینگر جیل کے باہر احتجاج کرنیوالے کشمیریوں پر فائرنگ کرکے تیئس افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔ ڈوگرہ مہاراجہ کے محل کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا اعلان کرنیوالے کشمیری شہری عبدالقدیر کے خلاف دہشتگردی اور ڈوگرہ مہاراجہ کے خلاف عوام کو اکسانے کا مقدمہ چل رہا تھا۔حریت مزاحمتی فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، یاسین ملک اور دیگر نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال اور نقش بند صاحب کی جانب مارچ کی اپیل کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: