یوم دفاع، مزاراقبال پر تقریب، پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی

یوم دفاع کے حوالے سے مزار اقبال پر پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ میجر جنرل محمد عامر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ ادھر میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر بھی پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی، میجر جنرل شاہد نے میجر شبیرشریف شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ قصور میں یوم دفاع کے موقع پر یادگار شہدا مصطفیٰ آباد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، فوجی دستے کی قیادت کرنل عاقل نے کی، یادگار شہدا پر آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: