بھارت میں سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کی افواہوں پر14 افراد قتل

بھارتی میڈیا کے مطابق کئی ریاستوں میں سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں کہ بچوں کو اغوا کرنے والا گروہ بھارت میں سرگرم ہوگیا ہے۔ ان ویڈیوز اور پیغامات کے نتیجے میں بھارت کی 10 ریاستوں میں ایسے درجنوں واقعات پیش آچکے ہیں جن میں مقامی لوگوں نے کسی شخص کو اغوا کار سمجھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔افواہوں اور جھوٹی خبروں کے نتیجے میں ہجوم کے تشدد سے اب تک 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں، جو بعدازاں بے گناہ اور بے قصور ثابت ہوئے۔ ان سوشل میڈیا ویڈیوز کی وجہ سے شہریوں میں شدید بے اعتباری اور عدم اعتماد کی کیفیت پائی جاتی ہے جو کسی بھی مشتبہ شخص کو دیکھتے ہی اس کو پکڑ کر مارنا پیٹنا شروع کردیتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: