چوری کے الزام میں خواتین پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور کے نواحی علاقے جلوموڑ پر گذشتہ روز کپڑے کی دکان سے دوخواتین کو مبینہ چوری کے الزام میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس دوران ایک شخص خواتین پر ڈنڈے بھی برساتا ہے جبکہ تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا جاتا ہے۔تشدد کے بعد ان خواتین کو چھوڑ دیا گیا۔ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عدنان اور اعجاز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ڈی آٸی جی انویسٹی گیشن نےملزم کی تفتیش جلد مکمل کرنےکی ہدایت جاری کر دی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خواتین پر بدترین تشدد کے واقعے کا نوٹس لے کر معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: