معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

لاوارثوں کے وارث اور مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے، عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ء کو بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 11برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالا جو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، صرف 5 ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد ڈالی۔ ایدھی اور ان کی ٹیم نے میٹرنٹی وارڈز، مردہ خانے، یتیم خانے، شیلٹر ہومز اور اولڈ ہومز بھی بنائے، جس کا مقصد معاشرے کے غریب و بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا تھا۔اس ادارے کا نمایاں شعبہ اس کی 1500 ایمبولینسیں ہیں، 2000ء میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں ایدھی فانڈیشن کا نام بحیثیتِ دنیا کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس درج کیا گیا۔ عبدالستارایدھی کو کئی مرتبہ نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا، ان کی شاندار خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے 1989ء میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016ء میں گردوں کے عارضے میں مبتلا ہو کر 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: