افغانستان کا کلین سوئپ، بنگلادیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگال ٹائیگرز 6 وکٹوں پر 144 رنز بناسکے۔افغانستان کی جانب سے نپی تلی بولنگ کرائی گئی اور جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین بنگلادیشی بلے باز رنز آؤٹ ہوئے۔ بلیو کیپس کے مجیب الرحمان، کریم جنت اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگال ٹائیگرز کی جانب سے مشفق الرحیم 46 اور محمد اللہ 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر راشد خان کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا جب کہ بنگلادیش کے مشفق الرحیم سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: