توہین عدالت کیس: احسن اقبال نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ احسن اقبال نے تفصیلی جواب میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی اور توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے استفسار کیا، جواب میں آپ نے اپنی تعریفیں زیادہ کی ہیں،کیا آپ نے غلطی کو تسلیم کیا؟ عدالت میں آپ کہتے ہیں آئندہ ایسا نہیں ہوگا،عدالت سے باہر آپ بیان دیتے ہیں کہ آپ کی جماعت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،عدالت نے احسن اقبال سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا سیاسی ورکر کا دل عام لوگوں سے بڑا ہوتا ہے، گزشتہ سماعت پر شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے، جو میرٹ پر تھا ان کو دیا، آپ عدالتوں کے بارے میں ایسے ہی کمنٹس کریں گے تو کیا ہوگا ؟ آپ نے جو تقریر کی کیا وہ درست موقع تھا ؟ آپ کی لیڈرشپ نے 100 پیشیاں بھگت لیں تو کیا ہوا، پیپلز پارٹی پر جتنا ظلم ہوا، آفرین ہے وہ کچھ نہیں بولے۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: