پانی کی کمی پاکستان کا اہم مسئلہ ہے، سابق وزیرداخلہ احسن اقبال

سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے ڈیم کی تعمیر سے متعلق اہم اقدامات کئے، ایک ارب ڈالر مالیت کی زمین مختص کی اور منصوبے کو آگے بڑھایا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ چین کو دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈنگ پر راضی کیا، ہماری حکومت نے 23 ارب روپے دیامر بھاشا ڈیم کیلئے مختص کئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم پر مزید کام کرنا چاہئے، یہ ملک کے وسیع مفاد میں ہے تاہم 14 ارب ڈالر کے بڑے منصوبے کیلئے عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے بھی رقم مختص کرنی ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: