منی لانڈرنگ کے خلاف قوانین مزید سخت کرینگے، علی جہانگیر صدیقی

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ پاکستان پندرہ ماہ کے اندر گرے لسٹ سے باہرنکل آئے گا۔ پاکستانی سفیرکا کہنا تھا کہ حکومت منی لانڈرنگ کے خلاف قوانین کو مزید سخت کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
پاکستان کی اقتصادی صورت حال کے متعلق علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ گذشتہ چند سال میں ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اورگذشتہ مالی سال کے دوران اقتصادی ترقی کی مجموعی شرح نمو5.5فیصد رہی، اس کے علاوہ اربوں ڈالر مالیت کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں شاندارتیزی آئی
ایک سوال پرامریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور افغانستان میں امن کے حصول کی اہمیت کااعتراف کرتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: