امریکاکاچینی موبائل کمپنی کولائسنس دینے سے انکار

امریکا نے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر چین کی موبائل کمپنی کو لائسنس دینے سے انکار کردیا،،ٹرمپ انتظامیہ  نےموقف اپنایا ہےکہ بیجنگ مواصلاتی نظام کے ذریعے ان کےملک کو نقصان پہنچا سکتا ہےاس لئےلائسنس جاری نہیں کیا

ٹرمپ انتظامیہ نے چین کی موبائل کمپنی کو امریکا میں خرید وفروخت کے لیے لائسنس دینے سے انکار کردیا۔ ٹرمپ حکومت کا کہنا ہے کہ چین مواصلاتی نظام کے ذریعے امریکا کو نقصان پہنچا سکتا ہے،قومی سلامتی کو درپیش خطرات کی وجہ سے لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔امریکی محکمہ کامرس کے سیکرٹری برائے مواصلات اور انفارمیشن ڈیوڈ جے ریڈل کااس حوالےسےکہناتھاکہ چینی کمپنی کے حکام امریکاکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قومی سلامتی سےمتعلق خدشات دور کرنے میں ناکام رہے۔ چین کی ریاستی موبائل کمپنی نے 7 برس قبل موبائل فونز کی فروخت اور نیٹ ورک لائسنس کے لیے امریکا کے وفاقی مواصلات کمیشن کو درخواست دی تھی تاہم اس وقت دونوں ممالک کےتجارتی اشیاپرٹیکسزکےباعث حالات کشیدہ ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: