پراسرار بیماری کا خدشہ، امریکا نے چین سے اپنے سفیر واپس بلا لیے

چین میں امریکی قونصلیٹ کے اہلکارعجیب و غریب آوازوں سے پریشان ہیں، نہ سمجھ آنے والی آوازوں کے باعث امریکی سفارتکاروں پر غنودگی اور نیم بےہوشی کی کیفیت طاری ہونے لگی۔ واشنگٹن نے متعدد سفارتکاروں کو وطن واپس بلا لیا جن کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں قونصل خانےکے آس پاس ایسی کوئی آواز سنائی نہیں دی تاہم امریکی حکام تفصیلات سےآگاہ کریں تو معاملے کی تفتیش کی جا سکتی ہے۔ گزشتہ سال کیوبا کے شہر ہوانا میں بھی امریکی سفارتکاروں کے ساتھ اس طرح کے واقعات پیش آئے تھے جس کے بعد سفارتخانے کے تمام24 اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: